14 مئی ، 2012
کنشاسا … افریقی ملک کانگو میں مشتعل مظاہرین نے اقوام متحدہ کے امن مشن پر فائرنگ کردی، اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل 7 پاکستانی زخمی ہوگئے، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افریقی ملک کانگو میں باغیوں کے حملوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین نے اقوام متحدہ کے امن مشن پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں امن مشن میں شامل 7 پاکستانی زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کانگو میں فائرنگ سے 7 پاکستانیوں کے زخمی ہونے کے واقعے پر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔