پاکستان
14 مئی ، 2012

مسلم لیگ ن نے پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین شپ حزب اختلاف کیلئے مانگ لی

مسلم لیگ ن نے پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین شپ حزب اختلاف کیلئے مانگ لی

اسلام آباد…مسلم لیگ ن نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین شپ حزب اختلاف کے لیے مانگ لی۔ چیئرمین شپ کا فیصلہ کل(منگل کو) متوقع ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کے تقررکے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وفاقی وزیر خورشید احمد شاہ چیئرمین کی نشست پر بیٹھے تو ن لیگ کے ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی دوبارہ تشکیل پائی ہے ، اس لیے چیئر مین کا انتخاب دوبارہ کیا جائے اور یہ عہدہ اب اپوزیشن کا استحقاق بنتا ہے۔ ن لیگ کے ارکان نے اس بات پر بھی احتجاج کیا کہ انہیں اجلاس کی اطلاع باقاعدہ نوٹس کی بجائے ایس ایم ایس کے ذریعے دی گئی۔

مزید خبریں :