کھیل
12 جولائی ، 2015

ہاکی ٹیم کی کارکردگی پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ تیار

ہاکی ٹیم کی کارکردگی پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ تیار

لاہور......پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اولمپکس 2016 سے باہر ہونے پر وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر بنائی جانے والے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔پی ایچ ایف کے پیٹرن نواز شریف کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے اسلام آباد میں ٹیم مینجمنٹ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلیٰ عہدیداروں کو طلب کر کے بیانات ریکارڈ کیئے اور اس کی روشنی میں ایک رپورٹ مرتب کی ہے جو وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کے عہدیداروں نے قومی کھیل ہاکی کو جدید پروفیشنل انداز میں نہیں چلایا۔اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کے لیئے ٹیم کو جدید انداز سے تیار نہیں کیا گیا۔کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ ہاکی کو چلانے کے لیئے جدید پروفیشنل اور اہل لوگوں کو آگے لایا جائے ۔ کھلاڑیوں کے مسائل دور کیئے جائیں اور انہیں نوکریاں فراہم کی جائیں۔ اکیڈیمز کا قیام عمل میں لایا جائے۔جدید ہاکی کھیلنے والے کوچز کی خدمات حاصل کی جائیں۔

مزید خبریں :