پاکستان
14 مئی ، 2012

سندھ میں انتظامی بنیاد پر الگ صوبہ بنایا جائے،متین یوسف

 سندھ میں انتظامی بنیاد پر الگ صوبہ بنایا جائے،متین یوسف

نیویارک …امریکا میں متحدہ قومی موومنٹ کے پرانے کارکنوں، عہدیداروں اور قومی و صوبائی اسمبلی کے سابق اراکین نے سندھ میں انتظامی بنیاد پر الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے پی ایم ایس او کے سابق چیرمین اور سابق ڈپٹی میئر کراچی متین یوسف نے کہاکہ سندھ کی انتظامی تقسیم کے تحت صوبہ جنوبی سندھ کو بھی صوبہ بننا چاہیے۔ پریس کانفرنس میں ”رابطہ کمیٹی“ کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ کے حوالے سے پیشرفت نے ”جنوبی سندھ“ کے صوبے کے عوامی مطالبہ کو مزید ضروری بنادیا ہے۔پریس کانفرنس میں متین یوسف کے ہمراہ سابق صوبائی وزرا ء عارف صدیقی، عابد اختر اور سابق ایم این اے رفیق عیسانی کے علاوہ متحدہ کے دیگر عہدیدار اور کارکن بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :