پاکستان
12 جولائی ، 2015

خدمت انسانیت ہی ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد ہے،کشور زہرہ

خدمت انسانیت ہی ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد ہے،کشور زہرہ

حیدرآباد......ایم کیو ایم شعبہ خواتین کے انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے حیدرآباد میں اسپیشل سوشل ویلفیئر آگنائز یشن حیدرآباد کی جانب سے اسپیشل افراد میں امداد تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت انسانیت ہی ایم کیوایم کی سیاست کا مقصد ہے۔تقریب میں ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی ،حق پرست اراکین اسمبلی سید وسیم حسین ،دلاور قریشی ایڈوکیٹ ،ایم کیوایم شعبہ کی ذمہ داران اور ایم کے عہدیداران سمیت معذور اور مستحق افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی سیاست صرف اور صرف خدمت انسانیت پر مبنی ہے اور عوام کی خوشحالی و ترقی کی کائوشوں کو ایم کیوایم کا جرم بنادیا گیا ہے، ملک دشمن قوتوں کے سامنے پہلے بھی ایم کیوایم ایک چٹان ثابت ہوئی تھی اور آج بھی وہ ایک سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے ۔حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے کہاکہ ملک دشمن قوتوں کو ایم کیوایم کا عوام دوست کردار پسند نہیںہے اسلئے وہ ایم کیوایم پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں ،ماضی میں بھی الزامات عائد کئے گئے تھے مگر قدر ت نے الزامات لگانے والوں سے ہی ایم کیوایم کی سچائی بیان کروائی جو حق اور سچ کی فتح ہے ۔رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے کہاکہ الطاف حسین حق و صداقت کے علمبردار ہے اور ان پر الزامات لگانے والے بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے ۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ بعدازیں تقریب میں مستحق افراد میں امداداشیاء و رقم بھی تقسیم کی گئی ۔

مزید خبریں :