14 مئی ، 2012
پشاور … خلیفہ اول سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم وفات کے موقع پر پشاور میں صدیق اکبر کانفرس کا انعقاد کیا گیا۔ ہشت نگری چوک میں منعقد کی گئی صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرس کا اہتمام اہل سنت والجماعت خیبر پختوا نے کیا۔ کانفرنس سے خطاب میں قائد اہلسنت والجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی نے دین اسلام کیلئے حضر ت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت صدیق اکبر کی مثالی خلافت آج بھی ہمارے حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ مولانا احمد لدھیانوی نے خلفائے راشدین کے ایام وفات پر عام تعطیل کا مطالبہ کیا۔ کانفرس کے اختتام پر ہشت نگری چوک سے فردوس چوک تک ریلی بھی نکالی گئی۔