پاکستان
14 مئی ، 2012

یاسین ملک کے والد انتقال کر گئے، حریت رہنما آج وطن روانہ ہونگے

یاسین ملک کے والد انتقال کر گئے، حریت رہنما آج وطن روانہ ہونگے

اسلام آباد … کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کے والد حرکت قلب بند ہونے کے باعث سری نگر میں انتقال کر گئے، یاسین ملک آج رات وطن روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کے والد حرکت قلب بند ہونے کے باعث سری نگر میں انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود حریت رہنما یاسین ملک آج رات تھائی لینڈ کے راستے نئی دہلی روانہ ہوں گے جہاں سے وہ والد کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے سری نگر جائیں گے۔

مزید خبریں :