15 مئی ، 2012
اسلام آباد. . . .صدر آصف علی زرداری نے پیر کی شب وزیرداخلہ رحمان ملک کو فون کیااور انھیں ہدایت کی کہ صومالی قزاقوں سے پاکستانی مغویوں کی جلد رہائی ممکن بنائی جائے اور اغواء ہونے والے ان افراد کی بازیابی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، یاد رہے کہ صومالی قزاقوں کی جانب سے ان مغویوں کی رہائی کے لیے دی گئی مدت آج ختم ہورہی ہے۔واضح رہے کہ جیو نیوز کی جانب سے پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے مسلسل خبرنشر کی گئی جس کا نوٹس لیتے ہوئے صدر نے وزیرداخلہ کو فون کرکے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔دریں اثناء صدر مملکت نے اس موقع پر وزیرداخلہ کو بھارت سے رہائی پانے والے پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر خلیل چشتی کو وطن لانے کے لیے صدارتی طیارہ بھیجنے کی بھی ہدایت کی۔