15 مئی ، 2012
لاہور. . . . اہلسنت والجماعت نے مطالبہ کیا ہے کہ خلفائے راشدین کے یوم پیدائش اوروصال کو قومی سطح پر منایا جائے۔یہ مطالبہ لاہور میں پہلے خلیفہ راشد حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم وصال پر نکالے گئے جلوس میں کیا گیا۔ جلوس میں اہلسنت والجماعت کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان کا کہناتھاکہ میڈیا پر خلفائے راشدین کے یوم پیدائش اوروصال پرکوریج نہیں کی جاتی جس کے باعث نئی نسل اسلامی تاریخ سے دور ہوتی جارہی ہے۔