پاکستان
15 مئی ، 2012

حافظ آباد :پہلی بیوی کی دوسری شادی ،سابق شوہرکابارات پر دھاوا

حافظ آباد. . .. . حافظ آباد میں سابق شوہرنے دوسری شادی کی رنجش پر پہلی بیوی کی بارات پر ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا۔ دولہا اور دلہن سمیت متعدد باراتیوں زخمی کردیا ، زیورات بھی چھین لیے۔حافظ آباد کے علاقے ولی ٹاون میں عائشہ کی دوسری شادی پربارات آئی تواس کے سابق شوہر اکبر نے اسلحہ اور ڈنڈوں کے ساتھ حملہ کردیا۔جس کے نتیجے میں عائشہ اور دولہا جاوید سمیت متعدد باراتی زخمی ہوگئے۔ولی ٹاون کی عائشہ کی شادی تین ماہ قبل اکبر سے ہوئی تھی لیکن ناچاقی کے باعث طلاق ہوگئی تھی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

مزید خبریں :