پاکستان
15 مئی ، 2012

کوئٹہ: پاسپورٹ آفس کے سامنے فائرنگ ،دو افراد جاں بحق

کوئٹہ: پاسپورٹ آفس کے سامنے فائرنگ ،دو افراد جاں بحق

کوئٹہ …کوئٹہ کے جائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دو بھائی محمد طاہر اورمحمد قادر اپنا پاسپورٹ بنوانے کیلئے جوائنٹ روڈ سے ملحقہ ارباب برکت علی روڈ پر پاسپورٹ آفس کے سامنے کھڑے ہوئے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے یہ دونوں افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر منظور احمد زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں زخمی کی حالت خطرے باہر بتائی جاتی ہے واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں پاسپورٹ افس کے باہر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ آفس کی انتظامیہ آفس کا گیٹ بروقت نہیں کھولتی ہے جس کی وجہ سے پاسپورٹ بنوانے کیلئے آنے والوں کو باہر ہی انتظار کرنا پڑتا ہے آج بھی پاسپورٹ آفس کے باہر دونوں بھائیوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں :