15 مئی ، 2012
خانیوال …خانیوال میں گھریلو حالات سے تنگ آکر 2بچوں کے ماں باپ نے ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کرلی۔خودکشی کرنے والے افضل اور فوزیہ سیالکوٹ کے علاقے شکر گڑھ کے رہائشی تھے،آج صبح کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس جیسے ہی خانیوال ریلوے اسٹیشن پہنچی ، فوزیہ اور افضل نے ریلوے ٹریک پر چھلانگ لگادی اورخودکشی کرلی۔ ،دونوں کی ہتھیلی پر تحریر ہے کہ حالات سے تنگ آکر خودکشی کی ہے۔پولیس نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوٹراسپتال پہنچادیا ہے۔افضل کے شناختی کارڈ کی مدد سے اس کے والد کو واقعہ کی اطلاع کردی گئی ہے۔دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔