16 جولائی ، 2015
لاہور......وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کاچھٹااجلاس ہوا جس میںپنجاب میں انسداد دہشت گردی کیلئے اقدامات پر اطمینان کااظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرمزیدموثرانداز میں تیز رفتاری سےعمل درآمد پر اتفاق اور دہشت گردی،انتہاپسندی اور فرقہ واریت کےمکمل خاتمےکےعزم کااعادہ کیا۔اجلاس میںیہ یہ فیصلہ بھی کیا کہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کےزکوٰۃ اورفطرانہ اکٹھاکرنےپرپابندی ہوگی اور ان تنظیموں کی سرگرمیوں کاقلع قمع کیاجائےگا۔پنجاب کی صوبائی ایپکس کمیٹی نے دہشت گردوں وانتہاپسندوں کےسہولت کاروں اورمالی معاونت کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کیا۔