16 جولائی ، 2015
کراچی......حکومت نے عید کے موقع پر پاکستان اسٹیل ملزکے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 48کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق یہ ادائیگیاں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد اسٹیل ملز کے ملازمین اور ان کے خاندانوں کوعید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیاہے کہ یہ 48کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے کیا۔اسحاق ڈار اس وقت مدینہ میں ہیں،انہوں نے اس کی منظوری وہیں سے دی۔اس کی باقاعدہ منظوری بعد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی سے لی جائے گی۔