پاکستان
15 مئی ، 2012

لاہور:انجن شیڈملازمین کی مطالبات کے حق میں علامتی ہڑتال

لاہور:انجن شیڈملازمین کی مطالبات کے حق میں علامتی ہڑتال

لاہور …لاہور میں ریلوے انجن شیڈکے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی ہڑتال کر کے کئی ایکسپریس گاڑیوں کے انجن شیڈ سے نکلنے نہیں دیئے۔ریل مزدور اتحادکی کال پر کی گئی ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے میں ریلوے ملازمین نے انجن شیڈ میں جمع ہوکر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور پٹری پر احتجاج کرتے ہوئے کسی گاڑی کا انجن شیڈ سے ریلوے اسٹیشن کی جانب جانے نہیں دیا۔ریل مزدور اتحاد کا مطالبہ ہے کہ ریلوے انجن شیڈ ملازمین کا ٹیکنیکل الاوٴنس بحال اور اسکیل اپ گریڈ کئے جائیں ۔ریل اتحاد کے قائدین کا کہناہے کہ 19 مئی تک روزانہ دو گھنٹوں کی ہڑتال کی جائے گی اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت انجن شیڈ کو تالے لگا کر ریل کا پہیہ جام کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :