22 جولائی ، 2015
اسلام آباد.......مبینہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے قائم جوڈیشل کمیشن نے رپورٹ حکومت کو بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کے تینوں الزامات مسترد کردیے ہیں۔ تحریک انصاف نے منظم دھاندلی، انتخابات شفاف نہ ہونے، عوام کا مینڈیٹ چرانے کے الزامات عائد کیے تھے جوڈیشل کمیشن نے ان تینوں الزامات کو مسترد کردیا۔