پاکستان
24 جولائی ، 2015

فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میںرکشے کےگیس سلینڈر کا دھماکا،بچہ زخمی

فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میںرکشے کےگیس سلینڈر کا دھماکا،بچہ زخمی

کراچی .......کراچی کے علاقے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں رکشے کا گیس سیلنڈر پھٹنے سے ایک بچہ معمولی زخمی ہوگیا۔ فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں مسجد کے باہر رکشہ کا گیس سلینڈر پھٹ گیا ،جس کے نتیجے میں ایک بچہ معمولی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا ر میں مسجدکے باہر کھڑے رکشے پر بجلی کا تار گرنے کے باعث رکشے میں لگا سلینڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقع کے بعد بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے دھماکے کی جگہ کو کلئیر قراردیدیا ۔ دھماکے میں پھٹنے والا رکشہ جلال نامی شخص کا تھا۔

مزید خبریں :