24 جولائی ، 2015
کراچی......کراچی کے سوک سینٹر پر رینجرز نے ایف آئی اے حکام کے ہمراہ چھاپا مارا ۔ ذرائع کے مطابق چھاپا کے ایم سی کے لینڈ اور انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ پر مارا گیا، چھاپے کے دوران ڈائرکٹر لینڈ جہانگیر بلوچ موجود تھے۔ اس دوران دونوں محکموں کا ڈیٹا جمع کیا گیا،دونوں محکموں کا ریکارڈ ایک ٹرک میں جمع کیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوک سینٹر پر چھاپہ اعلیٰ حکام کی اجازت کے بعد مارا گیا۔