دنیا
27 جنوری ، 2012

کرپشن اوراسے چھپانے کی کوششوں کاالزام اب ویٹی کن پر بھی لگ گیا

کرپشن اوراسے چھپانے کی کوششوں کاالزام اب ویٹی کن پر بھی لگ گیا

ویٹی کن … کرپشن اوراسے چھپانے کی کوششوں کاالزام اب ویٹی کن پر بھی لگ گیاہے۔کیتھولک مسیحیوں کے اس اہم مرکزمیں کرپشن کابھانڈاپھوڑنے والے سینئراہلکارکا زبردستی تبادلہ کیے جانے کابھی دعویٰ سامنے آیاہے۔اطالوی ٹی وی کادعویٰ ہے کہ کنٹریکٹ دیے جانے کے معاملے پربے قاعدگیاں کی گئی تھیں جن پرویٹی کن سٹی کے نائب گورنرآرچ بشپ کارلوماریالونے اعتراض کیا اور پوپ بینیڈکٹ سمیت اپنے سینئرزکو اس بارے میں خطوط بھی لکھے تھے۔ایک خط میں انہوں نے پوپ کوبتایاتھاکہ ویٹی کن کی انتظامیہ انکے خلاف اسی لیے سازشوں میں مصروف ہوگئی ہے۔تاہم کارلوماریا لو اچانک واشنگٹن میں ویٹی کن کا نمائندہ مقرر کرکے ویٹی کن سے بھیج دیاگیا۔

مزید خبریں :