پاکستان
27 جولائی ، 2015

کراچی اور حیدر آباد میں علی الصبح ہلکی و تیز بارش، بجلی پھر غائب

کراچی اور حیدر آباد میں علی الصبح ہلکی و تیز بارش، بجلی پھر غائب

کراچی........کراچی میں ہلکی بارش کے بعد شہر کے کئی علاقوں کی بجلی ایک بار پھر معطل ہوگئی ہے، جس سے شہر کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ کراچی شہر میں کہی ہلکی تو کہی تیزبارش ہوئی، لیکن بارش کے سبب ایک بار پھر شہر کے بیشترعلاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ہے۔ صدر، آئی آئی چند ریگر روڈ، ہجرت کالونی، سلطان آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم اباد، بلدیہ ٹاون، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی، گارڈن، ایف بی ایریا، کورنگی ملیر لاندھی، اولڈ سٹی ایریا، گلشن اقبال، گارڈن اور سولجر بازار سمیت کئی علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ہے، جب کہ شہریوں کا کے الیکٹرک کمپلین سینٹر کال کرنے کے بعد کے الیکٹرک کا موقف ہے کہ ایریا فیڈر ٹرپ کر جانے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے اور اس سلسلے میں کے الیکٹرک کے عملے کا بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد اور گردونواح میں بھی رات گئے موسلادھار بارش کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں کی بجلی معطل ہونے کے باعث نکاسی آپ کے پمپس بھی بند ہوگئے ہیں، روڈوں پر پانی جمع ہونے کے ساتھ لیاقت کالونی، قائد آباد، کالی موری، آفندی ٹاؤن میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :