پاکستان
27 جولائی ، 2015

وزیر اعظم کی مختلف پروجیکٹ بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کی مختلف پروجیکٹ بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف نے سال 2017 تک پشاور، کراچی موٹر وے کے مختلف حصوں پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس پرائم منسٹرہائوس اسلام آباد میں ہوا جس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیرا عظم نے گوادر ہوائی اڈے کا کام کم سے کم وقت میں مکمل کرنے سمیت پشاور سے کراچی تک ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کر کے مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف اگست کے آخری ہفتے میں عطا آباد ٹنل کا بھی افتتاح کریں گے۔

مزید خبریں :