پاکستان
27 جولائی ، 2015

صدر ، وزیر اعظم کا سابق بھارتی صدر عبدالکلام کےانتقال پر اظہارتعزیت

صدر ،  وزیر اعظم کا سابق بھارتی صدر عبدالکلام کےانتقال پر اظہارتعزیت

اسلام آباد......صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے سابق بھارتی صدر ڈاکٹر عبدالکلام کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے ان کےاہل خانہ اوربھارتی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے سابق بھارتی صدر ڈاکٹر عبدالکلام کے انتقال پر اظہارافسوس کیا گیا ہے۔دفترخارجہ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ڈاکٹرعبدالکلام کی اپنےملک کے لیے نمایاں خدمات کو یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کوصبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید خبریں :