Time 28 مئی ، 2025
پاکستان

مودی کو سیاسی موت نظر آرہی ہے، وہ صدمے میں ہیں کہ ان کیساتھ کیا ہوا ہے: خواجہ آصف

مودی کو سیاسی موت نظر آرہی ہے، وہ صدمے میں ہیں کہ ان کیساتھ کیا ہوا ہے: خواجہ آصف
فوٹو: فائل

وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں۔

نریندر مودی نے گجرات میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، سُکھ کی زندگی جیئیں، روٹی کھائیں، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔

اس بیان پر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے مودی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں، بد قسمتی سے ان  کےجیسے لوگ اقتدار میں آکر اپنے ملک سمیت پوری دنیا کا امن خراب کرتے ہیں۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کو اپنے سامنے سیاسی موت نظر آرہی ہے جو واقع ہوچکی ہے  ، وہ ابھی تک صدمے میں ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

اس کےعلاوہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیان پر خواجہ آصف نے کہا کہ علیمہ خان کے لہجے میں راستہ ڈھونڈنے کی معمولی سی کوشش ہے، اس پر غور کیا جاسکتا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کو عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا تھا کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں اور ہمیں بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیا کریں اور آپ کو کیا چاہیے جو آپ انہیں رہا کردیں گے۔


مزید خبریں :