16 مئی ، 2012
منامہ ... بحرین نے ایرانی مجلس شوریٰ کے اسپیکر کی جانب سے بحرین کو ایرانی صوبہ قرار دینے پر شدید احتجاج کیاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق منامہ میں بحرینی وزارت خارجہ نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کرکے انہیں احتجاجی مراسلہ پیش کیا جس میں ایرانی مجلس شوریٰ کے اسپیکر علی لاریجانی کی جانب سے بحرین کو ایران کا چودہواں صوبہ قراردینے اور مجلس کے چند اراکین کی بحرین کی قیادت پر نکتہ چینی کو اسکی خودمختاری میں مداخلت قرار دیا گیا ہے۔ ایرانی اسپیکر اور اراکین مجلس شوریٰ نے بحرین کے سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ الحاق کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بحرین 1971 تک ایران کا حصہ تھا۔