پاکستان
16 مئی ، 2012

سندھ بھر میں اعلیٰ سطح پر محکمہ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری

کراچی ... کراچی سمیت سندھ بھر میں اعلیٰ سطح پر محکمہ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے،48 ڈی ایس پیز کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔دو روز قبل بھی 21 ڈی ایس پیز کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کئے گئے تھے،نوٹیفیکشن کے مطابق احکامات کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، واضح رہے کہ صرف دو روز میں 69 پولیس ڈی ایس پیز کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔

مزید خبریں :