07 جون ، 2025
کراچی میں بپھرا ہوا بیل عباسی شہید اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے مریضوں میں افرا تفری پھیل گئی۔
جمعرا ت کو بپھرا ہوا بیل قریب محلے سے رسی چھڑا کر بھاگا اور عباسی شہید اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہو گیا۔
بیل کے آنے سے انٹری کائونٹر اور ایمرجنسی آنے والے مریضوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ بیل کے مالک اور اہل محلہ نے اسپتال میں بیل کو پکڑنے کی کوشش کی۔
لیکن بیل سب کو پیچھے چھوڑ کر عباسی شہید اسپتال سے روڈ پر فرار ہوگیا۔
اس پورے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔