29 جولائی ، 2015
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج وسیم اختر نے کہا ہے گزشتہ روز ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور بی بی سی کی حالیہ رپورٹ نے واضح کردیا ہے کہ کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا جارہا ہے اورٹارگٹڈآپریشن میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیںاورمظالم ڈھائے جارہے ہیں ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے اور کارکنان کاماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے جبکہ گرفتار شدگان کو سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بنایاجارہاہے۔ان خیالات کا اظہار وسیم اختر نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں اراکین رابطہ کمیٹی عارف خان، اسلم آفریدی،شبیر قائمخانی و دیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وسیم اختر نے کہاکہ ایم کیو ایم نے پریس کانفرنسوں، پرامن احتجاجی مظاہروں،جلسے جلوسوں،ایوانوںکے اندر اورایوانوں کے باہراحتجاج کیا لیکن کہیں کوئی سننے والا نہیں تھاتاہم اب یہ مظالم دنیاکے سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن نے کہاہے کہ لوگوں کااٹھالیاجانااوران کے بارے میںکوئیعلم نہ ہوناقابل قبول نہیں ہے،جبکہ یہ بھی کہا کہ نائن زیرو پر چھاپوں کی آزادانہ چھان بین ہونی چاہئے۔ رپورٹ میںالطاف حسین پررینجرز مخالف تقاریر پر مقدمات درج کرنے پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز لیاری کمار واڑہ میں بھتہ نہ دینے پر عام شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا، اب بتایا جائے کہ کون بھتہ لے رہا ہے ، 100روپے کی فطرہٰ جمع کرنے والوں کو گرفتار کرکے بھتہ خور بناکر پیش کرکے ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے،ہماری سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کل ہی کہا تھا کہ سادہ لباس میں کوئی کاروائی نہیں ہوگی اور کل رات ہی شادی میں کراچی سے حیدر آباد جاتے ہوئے ہمارے 12کارکنان اور ہمدرد لاپتہ کردیئے گئے ہیں جن کا تاحال کوئی پتہ نہیں چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ رہا ہے کہ نیب کا ادارہ کروڑوں کی کرپشن میں ملوث ہے ،اس وقت تمام اداروں میں کرپشن عروج پر ہے لیکن تمام تر کاروائیاں صرف کراچی میں ایم کیوا یم کے خلاف کی جارہی ہے۔ وسیم اختر نے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن نے رپورٹ میں یہ بھیکہا ہے کہ کراچی میں طالبان اور مذہبی تنظیمیں عدالتیں لگاتی اور اس میں فیصلے بھی سناتی ہیں لیکن انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ ہم ایک محب وطن سیاسی جماعت ہیں جو کہ اداروں کا مکمل احترام کرتے ہیں ، ملک کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں اور ہم نے کام کرکے دکھایا ہے ہمیں ختم کرنے کی باتیں اب ختم ہونی چاہئیںاور ملک کے مسائل کی جانب توجہ مرکوز ہونی چاہیے۔