30 جولائی ، 2015
لاہور......وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےصوبے میں مضر صحت اورغیر معیاری اشیا ء تیار کرنے اور بیچنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ اور مری تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب فوڈاتھارٹی ایکٹ 2011 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملاوٹ شدہ اور غیرمعیاری اشیاء کی تیاری اورفروخت کے جرم کو ناقابل ضمانت قرار دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز کی کارکردگی کی تعریف کی، اور انہیں سووینئر اور شیلڈ دی،اجلاس میں فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار 7 اضلاع تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جسے بتدریج پورے صوبے تک پھیلا دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سےبرطانوی پارلیمنٹ کے5رکنی وفد نے بھی ملاقات کی،برطانیہ،اسکاٹ لینڈ اور پنجاب کے مابین اسکل ڈویلپمنٹ اورہائیر ایجوکیشن کےفروغ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے انصاف، تعلیم اور روزگار ضروری ہے۔