31 جولائی ، 2015
اسلام آباد.......اسلام آبادکے سیکٹر آئی الیون میں غیرقانونی کچی آبادی کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔پولیس کی بھاری نفری غیر قانونی کچی آبادی میں پہنچ گئی ہے،سی ڈی اےاہلکار گذشتہ روز گرائے گئے گھروں کاملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔بلڈورز اور ڈوزرز سمیت دیگر بھاری مشینری پہنچانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ مکین اپنی مدد آپ کےتحت سامان ملبے سے نکال رہے ہیں۔