31 جولائی ، 2015
اسلام آباد........مشیر خارجہ سرتاج عزیز کاکہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاک بھارت مذاکرات کا حصہ ہے ۔پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ وزیراعظم نوازشریف اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات میں بھی معاملہ زیر غور آئے گا ۔ قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کو کہہ دیااگراس نےکوئی دھمکی دی توجواب دینےکی پوری صلاحیت رکھتےہیں۔اندرونی مداخلت پر بھارت سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں یہ معاملہ اٹھائیں گے۔