Geo News
Geo News

پاکستان
31 جولائی ، 2015

اسلام آباد :کچی آبادی آپریشن،گرفتار 66 افراد کا 4اگست تک ریمانڈ

اسلام آباد :کچی آبادی آپریشن،گرفتار 66 افراد کا 4اگست تک ریمانڈ

اسلام آباد......سی ڈی اہلکاروں کی جانب سے گذشتہ روز مسمار کی گئی کچی آبادی کے گھروں کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، پولیس نے گذشتہ روز مزاحمت کرنے والے چھیاسٹھ افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔سی ڈی اے کی جانب سے آئی الیون میں غیر قانونی کچی آبادی کو ختم کرنے کا آپریشن شروع کردیا گیا، چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کا کہنا تھا کہ زمین خالی کرانے کے لیے کئی بار نوٹسز بھیجے، غیرقانونی طور پر آباد لوگوں کو ہٹانے کے لیے مجبورا آپریشن کرنا پڑا، علاقہ بہت بڑا ہے، کلیئر کرانے میں وقت لگے گا، ان کا کہنا تھا کہ کسی کو آبائی علاقے میں واپسی کے لیے گاڑی چاہیے تو سی ڈی اے فراہم کرے گا۔ دوسری جانب پولیس نے گذشتہ روز آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے والے چھیاسٹھ افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا، پولیس کا موقف ہے کہ واقعہ میں دو ہزار افراد شریک تھے، جنہوں نے اسلحے کا استعمال بھی کیا، عدالت نے پولیس کی استدعا پرملزمان کا چاراگست تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

مزید خبریں :