Geo News
Geo News

پاکستان
31 جولائی ، 2015

سلمان خان کی تلاش میں 28 سال کی’’منی‘‘ سامنے آگئی

سلمان خان کی تلاش میں 28 سال کی’’منی‘‘ سامنے آگئی

جالندھر.......بجرنگی بھائی جان نے غلطی سے بھارت جانیوالی منی کو تو پاکستان پہنچادیا ۔اب کراچی کی چندا خان کی بھی ان سے امید بندھ گئی ہے جو ہیں جالندھر میں ہےلیکن ان کے پاس نہ تو پاسپورٹ ہے اور نہ ویزاہ اور نہ ہی ٹرین کا ٹکٹ۔ بجرنگی بھائی جان کی منی غلطی سے سرحد پار کرگئی اور بجرنگی بھائی جان نے جان توڑ کوششیں کرکے منی کو پاکستان پہنچاکر ہی دم لیا، لیکن جناب یہ فلم تھی،حقیقت نہیں ۔ بھارت کے ضلع جالندھر کے ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کی جانےوالی اٹھائیس سالہ خاتون کو کون سمجھائےجنہیں امید ہے کہ بجرنگی بھائی جان آئیں گے اور منی کی طرح انہیں پاکستان پہنچادیں گے۔ بھارتی ریلوے پولیس کے مطابق پاکستانی خاتون چندا خان کے پاس پاسپورٹ ہے نہ ویزا اور نہ ہی ریل کا ٹکٹ ۔چندا خاتون کہتی ہیں کہ وہ کراچی کی رہنے والی ہیں اور لاہور سے اپنے انکل کے ساتھ بھارت آئی تھیں۔ ان کا ویزا اور پاسپورٹ ان کے انکل کے پاس ہے جو پانی لینے کے لیے ریل گاڑی سے اترے تھے اور واپس نہیں آئے۔خاتون نے پولیس سے درخواست کی کہ ان کے انکل کی تلاش میں ان کی مدد کی جائے۔

مزید خبریں :