پاکستان
31 جولائی ، 2015

کسی نےاسکول کھولاتو کارروائی کرینگے:سیکرٹری تعلیم سندھ

کسی نےاسکول کھولاتو کارروائی کرینگے:سیکرٹری تعلیم سندھ

کراچی......سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو نے پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے پیر 3اگست سے اسکول کھولنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے چھٹیوں کا فیصلہ کرلیا ہے،اگرکسی نےاسکول کھولاتو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔سیکرٹری تعلیم سندھ فضل اللہ پیچوہو نے جیو نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسکول کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاسکتی ہے اور اسکول کھولنے پرجرمانہ بھی عائد کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :