31 جولائی ، 2015
کراچی......ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری مسز حور مظہر کے مطابق میٹرک کے نتائج کوبورڈ کی ویب سائٹ پر 30جولائی ہی کو جاری کردیا گیا تھا اور فیل بچوں کے نتائج کو بھی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کردیا گیا تھا ، اس کے باوجود جو طلبہ و طالبات آج بورڈ آفس آئے انہیں بورڈ کے عملے نے خصوصی کائونٹر کے ذریعے ان کے نتائج سے آگاہ کیا ۔ سیکریٹری بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ پاس اور فیل ہونے والے طلبہ و طالبات کے نتائج ویب سائٹ پر موجود ہیں جن طلبہ و طالبات کو ویب سائٹ پر نتائج نہیں مل سکے تو وہ پیر 3 اگست کو دفتری اوقات میں بور ڈ آفس کے خصوصی کائونٹر سے اپنے نتائج معلو م کرسکتے ہیں۔