پاکستان
31 جولائی ، 2015

پی ٹی سیل ایل کی جانب متاثرین سیلاب کے لیے میڈیکل کیمپ

پی ٹی سیل ایل کی جانب متاثرین سیلاب کے لیے میڈیکل کیمپ

اسلام آباد....... پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈکی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے میڈیکل کیمپ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔حالیہ سیلاب میںپنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے مختلف علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لیے پی ٹی سی ایل نے مقامی انتظامیہ اور آرمی کے ساتھ مل کر اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئی سیلاب سے متاثرہ افرادکی مدد کرنے کے لئے ڈاکٹروں، ادویات اور ایمبولینس سے لیس ٹیم کے ساتھ مفت طبی کیمپ قائم کئے ہیں۔پی ٹی سی ایل کے جنرل مینیجر کارپوریٹ کمیونیکیشن ، عمران جنجوعہ نے بتایا کہ کمپنی کی میڈیکل ٹیمیں چترال پشاور ، جہلم، لاڑکانہ اور سکھر میں طبی امداد فراہم کر رہی ہیں بعض دور افتادہ علاقوں میں بھی میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں چترال کے علاقے ریشوان میں قائم کیمپ بھی شامل ہے ، جہاں کا رابطہ پل سیلاب میں بہہ جانے کے باعث ابتدائی طبی خدمات کا پہنچنا بہت دشوار تھا۔ریلیف کی خدمات کے علاوہ، پی ٹی سی ایل کی ٹیمیں چترال میں کمیونیکیشن لنکس بحال رکھنے کے لیے ہمہ وقت کام کر رہی ہیں تا کہ لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں۔پی ٹی سی ایل کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور کمپنی مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں :