پاکستان
31 جولائی ، 2015

پاکستان گورداسپور حملے کی سازش سے آگاہ نہیں تھا،بھارت

 پاکستان گورداسپور حملے کی سازش سے آگاہ نہیں تھا،بھارت

کراچی.... رفیق مانگٹ......بھارتی نشریاتی ادارے”این ڈی ٹی وی“ کے مطابق حکومت پاکستان گورداسپور حملے کی سازش سے آگاہ نہیں تھی۔گورداسپور حملے کے بعد پاکستان کو بھر پور جواب دینے کی بھارتی دھمکی کے بعد اب بھارتی حکومتی ذرائع کہتے ہیں کہ نئی دہلی کو یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اس سازش سے آگاہ نہیں تھی جس میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان پر الزام لگایا تھا کہ بس پرفائرنگ کرنے والے تینوں دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے،تاہم بھارتی حکومت نے اس کے فوری طور یہ موقف اپنایا کہ اگست کے آخر میں پاکستان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ طے مذاکرات کے پٹری سے اترے جانے کا کوئی امکان نہیں، وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جاری بات چیت حکومت کی سفارتی حکمت عملی کے ایک حصہ کے طور پر لیا جائے گا۔ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے گورداسپور حملوں کی مذمت کی تھی۔دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر ملاقات کریںگے جیسا کہ روس کے شہر اوفا میں چند ہفتے پہلے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا۔ بھارتی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورداسپور حملوں میںپاکستانی حکومت کی توثیق نظر نہیں آرہی ہے۔ حملے کی تفتیش سے یہ ثبوت سامنے آئے ہیں کہ حملے کی منصوبہ بندی سترہ دن پہلے کی گئی تھی۔

مزید خبریں :