پاکستان
31 جولائی ، 2015

پاکستان 3اگست کو 164 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کریگا:بھارتی میڈیا

پاکستان 3اگست کو 164 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کریگا:بھارتی میڈیا

کراچی......رفیق مانگٹ......پاکستان 3اگست کو 164 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اوفا میں اعلیٰ ترین سطح پر کیے جانے والے کے فیصلے کے تناظر میں پاکستان 3 اگست کو 164 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دے گا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے خبررساں ادرے نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خاص طور پر بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں انسانی مسائل کو دل کے قریب رکھا ہے۔ روس میں اوفا میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے درمیان دو طرفہ ملاقات میں دونوںممالک میںایک دوسرے کی حراست میں ماہی گیروں کی ان کی کشتیوں سمیت 15دن کے اندررہائی کے ساتھ تعلقات کی بہتری کی طرف کئی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ دریں اثناء پاکستان ہائی کمیشن نے امرتسر میں بھارتی حکام کی تحویل میں مبینہ پاکستانی عورت کے بارے میں رپورٹوں کی حقائق پر مبنی پوزیشن کےلئے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔

مزید خبریں :