01 اگست ، 2015
کراچی......کراچی کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو اقدام قتل کے مقدمے میں مفرور قرار دے دیا۔ کیس کے حوالے سے پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جو تھانا سول لائن کے تفتیشی افسر نے جمع کرائی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ میں نامزد ملزم ملک میں موجود نہیں ہے،اس لئےگرفتار نہیں کرسکتے،پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میںالطاف حسین کواشتہاری قرار دینےکی درخواست بھی دی جس پر عدالت نے پولیس کاچالان منظور کرتے ہو ئے الطاف حسین کو اقدام قتل کے مقدمے میں مفرور قرار دے دیا۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کےخلاف رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت میں سول لائن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔