پاکستان
01 اگست ، 2015

ڈکٹیٹرکی گودمیں بیٹھنے والے پی ٹی آئی میں آگئے ہیں،حامد خان

ڈکٹیٹرکی گودمیں بیٹھنے والے پی ٹی آئی میں آگئے ہیں،حامد خان

لاہور.......تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹرکی گودمیں بیٹھنے اورہمارا مذاق اڑانے والے پی ٹی آئی میں آگئے ہیں،یہ بہت کرپٹ ہیں، یہ شوگرمافیا ہیں،یہ پاکستان کے دشمن ہیں، کارکن ان سے دور رہا جائے، عمران خان کے کان بھرے جاتے ہیں کہ قابل اورتجربہ کارلوگ توصرف وہی ہیں۔لاہور میں پارٹی کے ناراض گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا ہے کہ روایتی سیاستدان اورپی ٹی آئی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، و جیہہ الدین ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد کےلیے تحریک چلائیں گے۔ حامد خان نے کہا کہ قبضہ مافیا پارٹی پر حاوی ہونے کی کوشش کررہا ہے، وجیہہ الدین ٹریبونل کے فیصلے پرعمل درآمد ضرور ہونا چاہیے، حامد خان کا کہناتھاکہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی،مگرہم ثابت نہیں کرسکے۔ حامد خان کا کہناتھاکہ عمران خان کو بتادیا ہے کہ ایک سازش کے تحت پارٹی کو کھوکھلا کیا جارہا ہے، پرویزخٹک نے جن لوگوں کو ٹکٹ دیا، ان کو ووٹ ہی نہیں پڑے،۔ انہوں نے کہا روایتی سیاستدان اورپی ٹی آئی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ حامد خان کا کہناتھاکہ آرگنائزنگ کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، بلدیاتی الیکشن کے فوری بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کردیا جائےگا ۔

مزید خبریں :