پاکستان
02 اگست ، 2015

یہ تاثرغلط ہے کہ آئی ایس آئی کے کہنے پردھرنا دیا، عمران خان

 یہ تاثرغلط ہے کہ آئی ایس آئی کے کہنے پردھرنا دیا، عمران خان

اسلام آباد......چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کان نے کہا ہے کہ یہ تاثرغلط ہے کہ آئی ایس آئی کے کہنے پردھرنا دیا، پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے دھرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی بلدیاتی الیکشن ہوا،ساری جماعتوں نے مل کر پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑا، تحریک انصاف پھربھی الیکشن جیت گئی، تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس سے تمام پارٹیاں خوف زدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران ایسا بھی وقت آیا کہ لوگ غائب ہو گئے، پھر واپس آ گئے، پارٹی کےلیے کس نے کتنا کام کیا،اس کا فیصلہ میں خود کروں گا، پارٹی کے مسئلے پارٹی کے اندر حل ہونے چاہیے، اس ساری صورتحال کا فائدہ ن لیگ کو ہورہا ہے، میں نے پارٹی کی رائے کے بغیر کبھی فیصلہ نہیں کیا۔

مزید خبریں :