02 اگست ، 2015
پیرس ......رضا چوہدری...... تحریک انصاف فرانس کی معروف شخصیت چوہدری امتیاز گدھر کو پی ٹی آئی فرانس کا سیکرٹری اطلاعات منتخب کر لیا گیا ہے۔ پارٹی کی اکثریت نے ان کی بہترین پارٹی خدمات کے پیش نظر اور فرانس میں پاکستانی کمیونٹی میں عزت واحترام کے باعث ان کا انتخاب کیا گیا جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری امتیاز گدھر نے کہا ہے وہ پارٹی قائد عمران خان کے ویژن کے فروغ اور پارٹی کو موثر بنانے کےلئے بھرپور کوشش کریں گے پارٹی عہدیداروں کارکنوں اور پاکستانی کمیونٹی چوہدری امتیاز گدھر کی کامیابی ان کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے انتخاب کو بہترین فیصلہ قرار دیا ہے ۔