02 اگست ، 2015
اسلام آباد....... وزیراعظم نوازشریف کی گاڑی پرحملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے قافلے میں مشتبہ گاڑی گھس گئی، جس نے وزیراعظم کی گاڑی کو ٹکر مارنے کی کوشش کی، تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے حملے کی کوشش ناکام بناکر ڈرائیورکو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جس وقت وزیر اعظم اہل خانہ کے ہمراہ مری سے اسلام آباد آرہے تھے اور ٹول پلازہ پر ایک مشتبہ گاڑی نے قافلے میں گھس کر وزیر اعظم کی گاڑی سے ٹکرانے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اوران کے اہل خانہ محفوظ رہے، جبکہ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی کی نمبرپلیٹ جعلی ہے۔