پاکستان
02 اگست ، 2015

الطاف حسین نے بھارت، اقوام اور نیٹو سے مدد نہیں مانگی،فاروق ستار

الطاف حسین نے بھارت، اقوام اور نیٹو سے مدد نہیں مانگی،فاروق ستار

کراچی .......متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے بھارت سے مدد اورمداخلت کی بات کہی اور نہ ہی انھوں نے اقوام اور نیٹو سے مددمانگی،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ اتوار کی شب پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فارق ستار نے کہا کہ الطاف حسین کی تقریر آئین سے متصادم نہیں تھی۔الطاف حسین مہاجروںکے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں،کراچی میں جاری آپریشن کا رخ ایم کیوایم کی جانب موڑدیا گیا ہے،ہماری کہیں شنوائی نہیں ہورہی،ہم جائیں توکہاں جائیں؟ہمیں بتایا جائے کہ غیرجانبدارانہ تحقیقات کون کرائے گا؟حکومت خود فیصلہ کرے کہ کس سے تحقیقات کرائی جائے گی؟انھوں نے کہا کہ کیاکارکنوں کے قتل پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ ناجائز ہے،انصاف نہیں ملے توبتائیں ہم کیا کریں؟فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو الگ نہیں کیا جا سکتا،کیاالطاف حسین ایسی باتیں 5 سال سے کررہےہیں؟ایک سوال پر فاروق ستار نے کہا کہ لندن میں تو کیس 5 سال سےچل رہاہے۔اسوقت تو انھوں نے ایسی باتیں نہیں کہیں تھیں۔

مزید خبریں :