03 اگست ، 2015
ماسکو.......اے پی پی.......روسی ائر فورس کا ہیلی کاپٹر ہزاروں تماشائیوں کے سامنے گر گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ماسکو میں منعقد ہونے والے ائرشو میں شامل ایک فوجی ہیلی کاپٹر اچانک گر گیا۔ ایئرشو دیکھنے والے ہزاروں لوگوں کے سامنے گرنے والے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ کئی تماشائی بھی زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔