03 اگست ، 2015
لاہور.......باکسنگ کنگ عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم خان کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے پاکستان آرہی ہیں لیکن شوہر کے ساتھ آنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے،عامر خان نے لاہور آکر کھانوں میں بہت چیٹنگ کی ہے۔وہ لاہور میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کر رہی تھیں۔ فریال مخدوم کا مزید کہنا تھا کہ جب لڑکیاں عامر خان کے ساتھ سیلفی بنائیں تو انہیں غصہ ہرگز نہیں آتا۔