04 اگست ، 2015
قصور......قصور میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں اور پولیس میں جھڑپ ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق قصور میں دیپالپور روڈ پر خاتون سے مبینہ زیادتی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو ڈی ایس پیز اور 14پولیس اہلکاروں سمیت 24 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔