04 اگست ، 2015
کراچی........سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو ایک خط لکھا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق خط رینجرز کے لیفٹیننٹ کرنل حسن اختر کی جانب سے بھیجا گیا ہے، جو متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیروکے پتے پرارسال کیا گیا۔ خط میں مبینہ ٹارگٹ کلرزکی تفصیلات بھی منسلک ہیں۔ رینجرز کے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایم کیوایم کےعسکری ونگ کے187افرادمختلف ایف آئی آرزمیں نامزد ہیں،ٹارگٹ کلنگ کے 187 ملزمان ایم کیو ایم کے کارکن رینجرز کے حوالے کیے جائیں۔ خط میں پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے ملزموں کے نام اور تفصیل درج ہے۔خط کی کاپی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ،سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اورایڈیشنل آئی جی کو بھی بھجوائی گئی ہے۔