دنیا
05 اگست ، 2015

روس: فصلوں پر ٹڈی دل کاحملہ ،متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

روس: فصلوں پر ٹڈی دل کاحملہ ،متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

ماسکو......روس کے شمالی علاقوں میں فصلوں پر ٹڈی دل نے حملہ کر دیا،کئی سو ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ۔ شمالی روس کی ریاستوں میں 30 برس کےدوران لاکھوں کی تعداد میں ٹڈیوں کا یہ سب سےبڑا حملہ ہے،جنہوں نے8 سو ایکٹر زمین پرکھڑی بھٹے کی فصل سمیت کئی فصلوں کو نقصان پہنچایاہے،حملے سےمتاثرہ علاقوں کی 10 فی صد فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں،ان ٹڈیوں کی لمبائی8 سے 12 سینٹی میٹر ہے،حکومت نے متاثرہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

مزید خبریں :