05 اگست ، 2015
کراچی .....متحدہ قومی موومنٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ رینجرز کا ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کو بھیجا گیا خط موصول ہوگیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رینجرز کی دی گئی فہرست میں ایم کیو ایم کاکوئی کارکن شامل نہیں،قمر ٹیڈی لیاقت آباد کا سرگرم کارکنان رہا ہے ،جسے اب مکی مسجد میں تلاش کیا جائے۔محفوظ یار خان نے مطالبہ کیا کہ رینجرز 187ملزمان کا کرمنل ریکارڈ ایم کیوایم کو فراہم کرے۔