05 اگست ، 2015
اسلام آباد ......اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کرینگے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی الطاف حسین سے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی ایم کیو ایم کی تحریک کی واپسی کیلئے درخواست کرینگے ۔ ذرائع کا کہناتھاکہ گزشتہ روز ہونے والی مشاورت میں الطاف حسین سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔